سجل علی کےنئے ہیئر اسٹائل نے دھوم مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی کےنئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں نظر آئیں،انہوں نے پوسٹ کو 11:11 Hi کا کیپشن دیا اور اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔
سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں میک اپ کے بغیر مرر سیلفیز بھی شیئر کیں جس پر مداحوں نے ان کے قدرتی اور پُراعتماد انداز کوسراہتے ہوئے انہیں ’’مین کریکٹر انرجی‘‘ قرار دیاگیاہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے،اداکارہ کی بہن صبور علی نے لکھا ’’یہی تو میں چاہتی تھی‘‘
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا’’کچھ دلچسپ ہونے والا ہے۔‘‘اداکارہ امر خان اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی سجل علی کے نئے لک پر حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات 8سال بعدسلورسکرین پردھوم مچانے کوتیار
مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل علی کا یہ انداز غیر متوقع مگر شاندار ہے، جبکہ کچھ نے اسے ان کی نئی شروعات قرار دیا۔