ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا، رپورٹ طلب

May 13, 2026 | 15:54:PM
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا، رپورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ ایوان بالاتک پہنچ گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اے این ایف سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انمول عرف پنکی کیس پر بحث کی گئی اور معاملے کا باضابطہ نوٹس لے لیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے ڈی جی اے این ایف کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل رپورٹ پیش کی جائے کہ انمول عرف پنکی کس کس کو منشیات سپلائی کر رہی تھی،یہ بھی بتایا جائے کہ منشیات کن افراد تک پہنچائی گئی، اور کس نوعیت کے نیٹ ورک میں یہ معاملہ شامل تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
سینیٹر ثمینہ زہری نے اجلاس میں کہا کہ انہوں نے خبروں میں دیکھا کہ ایک کریمنل خاتون دھڑلے سے عدالت جا رہی ہے، یہاں منشیات فروش اور ڈاکو کھلے عام گھوم رہے ہیں، کیا ہم یہاں مرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔