پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے: رانا ثنا اللہ

May 13, 2025 | 23:43:PM
پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے: رانا ثنا اللہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کو اقدام جنگ سمجھا جاے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دیے تھے، بھارت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی تھی۔

وزیراعظم کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ایک آزاد کمیشن بنایا جائے، یہ کمیشن دونوں ملکوں میں دہشت گردی کی انکوائری کرے، اس حوالے سے پاکستان نے ایک تجویز انڈیا کو دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم