پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سٹاف ممبر کو ملک چھوڑنے کا حکم

May 13, 2025 | 23:09:PM
پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سٹاف ممبر کو ملک چھوڑنے کا حکم
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا اور بھارتی ہائی کمشن اسلام آباد میں تعینات بھارتی اسٹاف ممبر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

حکومت نے اسٹاف ممبر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا،  اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستان بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو دفتر خارجہ پہنچ گئیں، بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جا رہا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیر داخلہ کے ساتھ ایل او سی کا دورہ