وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیر داخلہ کے ساتھ ایل او سی کا دورہ

May 13, 2025 | 21:00:PM
وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیر داخلہ کے ساتھ ایل او سی کا دورہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا موسٹ سینئر وزیر و وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کا دورہ ، بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کو حکومت کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کئے ۔

وزیراعظم کو تحصیل و ضلعی انتظامیہ نے اب تک امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق اس مشکل گھڑی میں وہ عوام کے درمیان موجود ہیں.

چودھری انوار الحق نے بتایا کہ زخمیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جن لوگوں کی املاک یا مال مویشی کا نقصان ہوا ہے,حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی.

وزیراعظم آزاد کشمیر  کے مطابق شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو بھی امدادی چیکس  فوری طور پر ادا کر رہے ہیں، چوہدری انوار الحق نے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے متاثرہ علاقوں اور املاک کا جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ کے وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر حوصلے بلند ہوئے ،وزیراعظم نے نعرہ تکبیر  اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، انتظامیہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تحصیل سماہنی میں اب تک کی ریسکیو سرگرمیوں اور بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ نریندر مودی تم سن لو! لائن آف کنٹرول کے آس پاس بسنے  والے غیور کشمیری بہادر اور دلیر ہیں،  مملکت خداداد پاکستان کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت