بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات، یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)بلاول بھٹو زرداری سےپاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، وفد نے چئیرمین پی پی پی کو پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا۔
وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا،پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب کرنا ہے۔ بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں نوکریوں سے برخاست کئے جانے والے 16 ہزار ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں 26 مئی کو ریلی ہوگی ، پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،چھٹیاں لے کر موجیں کریں