پاک فوج کو خراج تحسین کیلئے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں کل یوم تشکر ریلی کے انعقاد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام افواج پاکستان کے بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے اور ملک کے بہترین دفاع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل شام چار بجے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ریلی کی قیادت چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال کریں گے اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں کی کثیر تعداد اس میں شرکت کرے گی۔
چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری اور جرات کی وہ مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والے دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا