پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز  بیانات کو مسترد کر دیا

May 13, 2025 | 17:25:PM
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز  بیانات کو مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز  بیانات کو مسترد کر دیا۔یہ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز کے خطاب میں دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب علاقائی امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری میں جڑے خطرناک اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کے رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان حالیہ جنگ بندی مفاہمت اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی جنہوں نے کشیدگی میں کمی کے پیغام کے ساتھ ہم سے رابطہ کیا۔مایوسی میں جنگ بندی کے خواہاں کے طور پر پاکستان کی تصویر کشی ایک اور صریح جھوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،چھٹیاں لے کر موجیں کریں