پی ایس ایل 10 کا نیا شیڈول جاری، بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک ہوگی

May 13, 2025 | 17:49:PM
پی ایس ایل 10 کا نیا شیڈول جاری، بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک ہوگی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا نیا شیڈول جاری کردیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ آٹھ میچز 17سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں  کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لیگ کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے، قذافی  سٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

نئے شیڈول کے تحت 17 مئی کو راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ  ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا ۔

اسی روز  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، 19 مئی کو راولپنڈی میں آخری لیگ میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

21 مئی کو لاہور میں پہلا کوالیفائر کھیلا جائے گا، 22مئی کو  ایلیمنیٹرون  ہوگا، 23 مئی کو کوالفائر ٹو ہوگا، 25 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کا واحد دوپہر کا میچ تین بجے اور اس روز ڈبل ہیڈر میچ آٹھ بجے ہوگا، رات کے دیگر میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،چھٹیاں لے کر موجیں کریں