قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان!سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن میزبانی کرے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہبازعلی) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نےسندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی میزبانی میں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
شیڈول کے مطابق نییشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ سات سے دس مئی 2026 تک کراچی میں ہوگی ،چیمپئن شپ کے مقابلے این ای ڈی یونیورسٹی اور نیول سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے،چیمپئن شپ کے تھروئنگ ایونٹس نیول سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
علاوہ ازیں، رننگ اور باقی تمام ایونٹس این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوں گے ،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تمام متعلقہ یونٹس کو چیمپئن شپ کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ