حکومت نے سستے گھروں کے لیے قرض سکیم میں بڑی تبدیلیاں منظور کر دیں

Mar 13, 2026 | 12:18:PM
حکومت نے سستے گھروں کے لیے قرض سکیم میں بڑی تبدیلیاں منظور کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )حکومت نے سستے گھروں کیلئے قرض اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی،سکیم کےتحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ رقم  ایک کروڑ روپے تک ہوگی جبکہ 4 سال میں 5 لاکھ گھروں کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے تحت گھر خریدنے یا تعمیرکرنے کیلئے قرض دیا جائے گا، گھروں کےلیے قرض پر صارفین کیلئے شرح منافع 5 فیصد مقررکی گئی ہے، قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 20 سال مقرر ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:عید پرموسلادھاربارشیں،محکمہ موسمیات  نے بڑی  پیشگوئی کر دی

سکیم کے پہلے سال میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کو قرض اسکیم کیلئے تقریباً 321 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی۔

 گھر قرضہ سکیم میں کمرشل اور اسلامی بینک بھی شامل ہوں گے جبکہ اسکیم پرعملدرآمد اسٹیٹ بینک اور وزارت ہاؤسنگ کریں گے۔