جنگی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 14 دن میں 1800 سے زائد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن مستحکم ہونے لگا۔
ملک بھر سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 231 پروازیں آپریشنل ہوں گی، جبکہ 72 منسوخ کر دی گئیں۔
14 دن میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1811 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
کویت ایئر پورٹ سے 13 دن کی بندش کے بعد 2 پروازوں کی قاہرہ روانگی ممکن ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بڑا نقصان،طیارہ گر گیا
کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 64 آپریٹ ہوں گی۔
لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں۔
اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی آج کی 25 پرواز منسوخ کی گئی ہیں، 64 کی آمد و روانگی متوقع ہے، پشاور ایئرپورٹ سے 14 پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔