الیکشن سے قبل اسلام آباد پولیس میں بڑی تبدیلی

Mar 13, 2023 | 18:45:PM
الیکشن سے قبل اسلام آباد پولیس میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب اور خیبر پختونخوا  کے عام انتخابات سے پہلے ہی وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیدہ زاہدہ بخاری کو ایس ایس پی سپیشل پراٹیکشن یونٹ (ایس پی یو ) تعینات کیا گیا ہے ، گلفام ناصر کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، فریال فرید کو ایس پی ہیڈکوارٹر ،نوشیراں چانڈیو کو ڈی پی او صدر ، سعود خان کو ڈی پی او ایریا ون ، رخسار مہدی کو ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔