تاندلیانوالہ: 9 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

Mar 13, 2023 | 11:32:AM
تاندلیانوالہ: 9 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گلریز اقبال) تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کی حدود میں چک 417 گ ب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تو کافی دیر تک واپس نہیں لوٹا جس کی وجہ سے والدین کو تشویش ہوئی اور وہ بچے کی تلاش میں نکلے۔

اسی دوران گندم کے کھیت سے فیضان کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کیلئے بچے کی لاش کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔