کرکٹر عمر اکمل کو بڑی خوشی مل گئی، میاں بیوی خوشی سے نہال

Mar 13, 2022 | 01:17:AM
کرکٹر عمر اکمل، تیسرے بچے کی پیدائش، مبارکباد
کیپشن: عمر اکمل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر سپورٹس و شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
عمر اکمل نے 12 مارچ کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔کرکٹر نے اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے زچہ و بچہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اپیل کی۔
انسٹاگرام پر عمر اکمل نے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ خوشی کا اس موقع پر نیک خواہشات کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔کرکٹر نے ٹوئٹر پر بھی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس پر متعدد کرکٹرز، صحافیوں، اسپورٹس شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے بیٹے اور اہلیہ کی صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔عمر اکمل نے اگرچہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟بیٹے کی پیدائش سے قبل کرکٹر کے ہاں جنوری 2015 میں پہلی بیٹی جب کہ بعد ازاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

عمر اکمل نے 2014 میں سابق کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی آمنہ سے شادی کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔عمر اکمل اس وقت قومی ٹیم سے باہر ہیں، تاہم حال ہی میں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔عمر اکمل کا شمار ماضی کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، ساتھ ہی انہیں تنازعات اور اسکینڈلز کی وجہ سے بھی شہرت حاصل رہی ہے۔وہ کرکٹر کامران اکمل کے چھوٹے بھائی ہیں اور اسکینڈلز کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں کرکٹ سے سزا کے طور پر معطل بھی کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Umar Akmal (@u_akmal)

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حافظ آباد جلسہ۔۔ جلسہ گاہ کیسے بھرنا ہے؟ فون کال لیگ ہو گئی !