شیندور پولو فیسٹیول کے فائینل میں اپ سیٹ ہو گیا، میزبال ٹیم کو گلگت بلتستان سے13سال بعدشکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) چترال میں دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں ہونے والا شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا۔
اس شاندار ٹورنامنٹ کا فائنل طویل عرصہ سے میزبان چترال کی ہی ٹیم جیت رہی تھی۔ آج چترال کی دفاعی چیمپئین ٹیم کو 13 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شندور پولو فیسٹیول کے میچوں کو گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے پولو کے فینز اور سیاحوں کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی دیکھا۔ آج ہونے والا فائنل میچ، ایک سخت مقابلہ تھا، کافی جدوجہد کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔
گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو 6 گول کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا آغاز کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں چترال نے پانچ اور گلگت نے چار گول کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی کال آف کرے، تب بات کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
چترال کے اس میگا ایونٹ میں طویل عرصہ کی کوشش کے بعد آج ملنے والی فتح پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے پولو گرائونڈ میں کئی چکر لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور فینز سے خوب داد و تحسین سمیٹی۔
پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران،، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ، مسعود احمد، سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی فائنل میچ میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کل بھارت کیخلاف میچ سے کریگی