ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی کال آف کرے، تب بات کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

Jun 13, 2026 | 19:52:PM
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی کال آف کرے، تب بات کریں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی۔
صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرائم منسٹر  فیصل ممتاز راٹھور  نے کہا، میں قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ آزاد کشمیر کی اس وقت صورتحال اچھی ہے، ریاست اس وقت ایک امتحان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کالعدم کمیٹی نے دو ٹوک کہا تھا کہ ان کو ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، آج  تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کی جا رہی ہے۔

پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا،  مظاہروں کے دوران جن کی جانیں گئیں، ان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، ماضی میں جب ہم مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھے تو 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، میری باتوں کو اس وقت کالعدم  ایکشن کمیٹی نے نہ غور سے سمجھا اور نہ سنا۔

پرائم منسٹر نے کہا،  حکومت آزاد کشمیر کے کرادر کو انہوں نے خود جھٹلایا، آزاد کشمیر کے معاملات پر آذاد کشمیر کی حکومت کو ہی غیر متعلقہ قرار دیا اور آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ  مفاہمتی عمل میں شریک ہونے سے خود انکار کیا۔  کالعدم کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے۔ ہم تو  وفاق سے بات کریں گے، آج  مذاکرات نہ ہونے کی تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کیوں  کی جا رہی ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ کل بلاول بھٹونے بھی کہاحکومت آزاد کشمیر کے ساتھ جوبھی معاہدہ ہواتھا وہ سارے کام کردیئے ہیں، جو وفاق کی طرف سے چیزیں باقی تھیں وہ کل وفاقی حکومت کے پیش کردہ  بجٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، کالعدم کمیٹی  اپنی کال آف کرے، اس کے بعد ہی ان کے ساتھ ہر طرح سے بات کی جائے گی۔

پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا،  اس طرح سے اب مذاکرات ممکن اب نہیں رہے، سب سے پہلے کال آف کریں۔

خواتین اور بچوں کو "تحریک" کا حصہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھاکہ جو لوگ بھی کسی انتشار اور  فساد کا حصہ بنتے ہیں وہ بے قصور ہوتے ہیں، انہیں خواب دکھائے جاتے ہیں، ان کی من پسند باتیں بتائی جاتی ہیں۔