وزیراعظم کا قومی اسمبلی خطاب میں مستی خیل کا تذکرہ،ہال قہقوں سے گونج اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل کو ازراہِ مزاح اپنی جماعت میں واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے ثناء اللہ مستی خیل کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے پاس چائے پینے ضرور جائیں گے، تاہم اس موقع پر ان سے یہ بھی کہیں گے کہ وہ "اپنے گھر واپس آ جائیں"۔
شہباز شریف نے کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل کے ساتھ ان کا تعلق بھائیوں جیسا ہے اور وہ بعض اوقات اشاروں کنایوں میں یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ مجبوری میں موجودہ سیاسی صف میں کھڑے ہیں اور واپس آنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے اس جملے پر ایوان میں موجود اراکین نے قہقہے لگائے اور ماحول خوشگوار ہو گیا, اجلاس کے دوران یہ جملے دوستانہ اور غیر رسمی انداز میں کہے گئے، جن پر حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟