آزادکشمیرمیں شرپسندی پھیلانےکی منصوبہ بندی کابھانڈاپھوٹ گیا

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند رکن حمید کشمیری اورساجد اعظم کی شرانگیز آڈیولیک منظرعام پرآ گئی

Jun 13, 2026 | 16:29:PM
 آزادکشمیرمیں شرپسندی پھیلانےکی منصوبہ بندی کابھانڈاپھوٹ گیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی آزادکشمیرمیں امن و امان خراب کرنےاورشرپسندی پھیلانےکی منصوبہ بندی کابھانڈاپھوٹ گیا،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند رکن حمید کشمیری اورساجد اعظم کی شرانگیز آڈیولیک منظرعام پرآ گئی۔
  کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی آڈیو لیک نےکالعدم کمیٹی کےپرامن ہونےکےدعوؤں کی قلعی کھول کررکھ دی۔
 آڈیو لیک میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کارندہ ساجد اعظم کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ 500 رائفل والے ہیں جو مکمل جنگجواورتیارہیں،آڈیولیک میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےشرپسند عہدیدارراولاکوٹ کی طرف پیش قدمی جیسےگھناؤنےعزائم کااظہارکر رہے ہیں،ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتا سنائی دیتا ہے کہ راولاکوٹ پہنچ کر اسیر ساتھی رِہا کروالیں گے۔
 آڈیوکال لیک میں جتھوں کومخصوص مقامات پرپہنچانے اورداخل کرنےکی منصوبہ بندی کرتےہوئے بھی سناجاسکتا ہے ،آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سرغنہ ساجد اعظم سفاکی سے کہتا ہے کہ لوگ مرتے رہتے ہیں لیڈروں نے ہمیں ذلیل کردیا۔
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی آڈیو لیک نے ان کے پرامن ہونے کا سارا ڈھونگ بے نقاب کر دیا ہے،آڈیو کال میں500 مسلح افراد کا ہونا مبالغہ آرائی ہے جو ان عناصر کے جھوٹے ہونے کو ثابت کرتا ہے، ایسی گری ہوئی گفتگومخصوص انتشار پسند سوچ کی عکاس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سرغنہ قیادت جمہوری راستہ اختیار کرنے کا ارادہ ہی نہیں رکھتی تھی ،ان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا تھا تاکہ کشمیر کی عوام کا عدم اعتماد ظاہر ہو جس سے انڈیا کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے ،ریاست کو چاہیے کہ ان جتھوں کے خلاف سخت  ایکشن لیا جائے اور اس تحریک کے کالعدم لیڈران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔