محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب 

Jun 13, 2026 | 15:26:PM
محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب کرلیاگیا۔
اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 15 جون کواقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای قونصل خانے کی ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنیکی ہدایت
زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بیک وقت کوہسار بلاک، اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے چاند کی عمر کم ہونے کے باعث 15 جون کو رویت کے امکانات انتہائی کم ظاہر کیے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 جون کو چاند کی عمر اتنی نہیں ہوگی کہ اسے انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے، اس لیے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ذوالحج کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اور محرم الحرام کا باقاعدہ آغاز 17 جون سے متوقع ہے۔ جس کے حساب سے ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم (یومِ عاشورہ) بالترتیب 25 اور 26 جون کو ہوں گے، تاہم وزارتِ مذہبی امور اور ماہرین نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کی حتمی اور سرکاری تواریخ کا اعلان 15 جون کی رات کو رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔