ثاقب چدھڑ کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا الزام رکھنے والے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ نئی مشکل میں پھنس گئے۔
ثاقب چدھڑ کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں جوماہ رخ عارف نامی ایک خاتون کی مدعیت میں درج کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تینوں مقدمات چیک ڈس آنر کے تحت درج کیے گئے ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 27 کروڑ روپے مالیت کے 3 چیک ڈس آنر ہوئے۔
مدعی مقدمہ خاتون کاکہناہے کہ میں کینسر کی مریضہ ہوں، جائیداد بیچنے کے لیے ثاقب خان سے رابطہ کیا،ثاقب خان اور اکبر خان نامی دو ملزمان کو ڈیوس روڈ پر جائیداد فروخت کی، 60 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کا سودا ہوا اور 9 کروڑ روپے مالیت کے 3 چیک دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کو شکریہ کہنے پر تنقید؛ گلوکارعاصم اظہر کامؤقف آگیا
ایف آئی آر میں مزید کہاگیا کہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر تینوں چیک ڈس آنر ہوگئے، پیسوں کا مطالبہ کرنے پر واپس دینے سے انکار کردیا گیا۔
پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔