رجب بٹ کو شکریہ کہنے پر تنقید؛ گلوکارعاصم اظہر کامؤقف آگیا

Jun 13, 2026 | 14:28:PM
رجب بٹ کو شکریہ کہنے پر تنقید؛ گلوکارعاصم اظہر کامؤقف آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’’تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘‘ کے کور ورژن پر ہونے والی تنقید اوررجب بٹ کوشکریہ کہنے پراپنامؤقف پیش کردیا۔
عاصم اظہر کا نیا گانا حال ہی میں ریلیزہواہے جس پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، بعض مداحوں نے کلاسک گیت کے نئے ورژن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے گانے کی حمایت میں ایک لپ سنک ویڈیو شیئر کی، جس پر عاصم اظہر نے ان کا شکریہ ادا کیا، تاہم رجب بٹ کی حمایت قبول کرنے کے بعد گلوکار خود بھی تنقید کی زد میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس اقدام پر اعتراض اٹھادیا۔
اب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کا شکریہ ادا کرنا یا اس کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب دینا ہرگز اس بات کا اظہار نہیں کہ وہ اس فرد کی تمام آراء، سوچ یا اقدار سے اتفاق کرتے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے تحفظات کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان میں سے کئی نکات سے اتفاق بھی کرتے ہیں،میرا مقصد صرف محبت اور حمایت کا جواب محبت سے دینا تھا اور اس معاملے کو اس سے زیادہ معنی نہیں دیے جانے چاہئیں۔
معروف گلوکار نے صورتحال کو ہلکے پھلکے انداز میں سمیٹتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے نئے گانوں اور میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں فالوورز اچھے اداکار کا متبادل نہیں ہو سکتے:اداکار ثانیہ سعید
عاصم اظہرکی جانب سے اپنا مؤقف واضح کرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث تاحال جاری ہے، کچھ صارفین کا خیال ہے کہ گلوکار کو رجب بٹ کی حمایت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی، جبکہ رجب بٹ کے بعض حامیوں کا مؤقف ہے کہ عوامی ردعمل کے بعد عاصم اظہر نے خود کو ان سے دور کرنے کی کوشش کی ہے۔