پری مون سون ملک میں کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Jun 13, 2022 | 16:00:PM
گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔پری مون سون ملک میں کب داخل ہو گا؟
کیپشن: مون سون کی بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پری مون سون کا ایک اور سلسلہ 16جون کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں آج دوپہر کو گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جنوب وسطی بلوچستان میں آج گرمی میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دوپہر اور شام میں خضدار، قلات، بارکھان، لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہلو، بارکھان،ہرنائی،دکی میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کا بیٹا گرفتار

 پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی میں سیلابی ریلے سے زیر تعمیر ریل کی پٹری کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بحال کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے بتا دیا