عید الاضحی کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے بتا دیا

Jun 13, 2022 | 11:24:AM
 عید الاضحی کب ہو گی?ماہر فلکیات نے بتا دیا
کیپشن: عیدالاضحی کا چاند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہر فلکیات کے مطابق عید الاضحی 10جولائی بروز اتوار جبکہ عاشورہ محرم 8اگست پیرکو ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی10جولائی بروز اتوارکو ہو گی۔

 ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 29جون کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا لہذاچاند نظر نہیں آسکے گا چانچہ یکم ذی لحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرد آلود تیز ہوائیں، بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی