پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے:مریم نوازشریف
بھارتی فوج آج کشمیرمیں ڈوگرہ راج کے مظالم دہرا رہی ہے،زنجیریں حوصلے کو قید نہیں کر سکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کو سلام پیش کرتی ہوں جو ظلم کے خلاف حق کی صدا بنے، بھارتی قابض افواج آج کشمیرمیں ڈوگرہ راج کے مظالم دہرا رہی ہیں۔
یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ کشمیر کے شہداء نے 1931ء میں ڈوگرہ راج کو للکارا آج بھارتی قابض فوج انہی مظالم کی داستان دہرا رہی ہے، ڈوگرہ راج ہو یا آج کی ظالم بھارتی فوج، کشمیریوں کے حوصلے کو کبھی شکست نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں بتاتی ہیں کہ زنجیریں کبھی حوصلے کو قید نہیں کر سکتیں، کشمیر کی مٹی میں حریت، وفا اور قربانی کی خوشبو رچی بسی ہے، یومِ شہداء کشمیر صرف محض ایک دن نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ اور پوری امت مسلمہ کے ضمیر کو جگانے کی صدا ہے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل پر حالیہ بیان حوصلہ افزا ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری شہداء کی قربانیوں نے دنیا کو بتا دیا کہ کوئی جبر، کوئی طاقت اُنکو غلام نہیں رکھ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر ایک تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتی ہے،ہم ان کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھتے ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔