رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنماء کا بیٹا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد گجر کابیٹا عادل غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کررہا تھاجس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے ’’نو برڈ زون‘‘ قرار
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم عادل پی ٹی آئی قافلے کے استقبال کیلئے اسلحہ کی نمائش کررہا تھا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔