کشمیرکی آزادی کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے،مشعال ملک
1931 سےکشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے ،ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہنا ہے کہ 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔
اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ 13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا،یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے، آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کوعلیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ کامطالبہ
مشعال ملک نے کہا کہ ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کے لیے دیں گے اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، انشاءاللہ، اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔