فلسطین کوعلیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ  کامطالبہ

حکومت غزہ میں امداد کی فراہمی کی حمایت کرے،لیبرپارٹی کے 60ارکان کا وزیرخارجہ کوخط  

Jul 13, 2025 | 10:49:AM
 فلسطین کوعلیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ  کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانوی لیبرپارٹی کے 60 ارکان نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ  کرفلسطین کوعلیحدہ ریاست تسلیم کرنے کامطالبہ کردیا۔
لیبرپارٹی کے 60ارکان نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈلیمی کولکھے گئے خط میں مطالبہ کیاہے کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرے، حکومت اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ذریعے غزہ میں امداد کی فراہمی کی حمایت کرے.

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری،خوراک کے منتظر 34 افراد سمیت 110 فلسطینی شہید
برطانوی میڈیا کے مطابق رکان پارلیمنٹ  کی جانب سے وزیر خارجہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے ۔