پاکستان کی معاشی کارکردگی، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کر دی 

Jul 13, 2023 | 10:33:AM
 آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں سال 24-2023 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بیروزگاری کم ہوگی۔ اوسط مہنگائی بھی کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔  رپورٹ کے مطابق سال 2023-24 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی، حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آئی ایم ایف کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آ جائے گی جبکہ اس سال اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق اس سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔