انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا

Jul 13, 2023 | 10:02:AM
انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان کی مشکلات آہستہ آہستہ کم ہونے لگیں، پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 274 روپے  پر آ گیا ، گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، یواے ای کے بعد آئی ایم ایف سے قرض ملنے پر روپے نے جان پکڑ لی  ہے، اسٹیٹ بینک کو یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے  ہیں،سعودی عرب کے  بھی اسٹیٹ بینک کو 2ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 21 جولائی کو سرکاری تعطیل کا اعلان

 واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ہاکستان کے لئے 3ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو فوری طور پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر دے گا۔