اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان

Jul 13, 2023 | 10:49:AM
اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی ملازمین کیلئے اسلامی سال کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پبلک سیکٹر کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیاہے، 21 جولائی بروز جمعہ ہجری نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی ہوگی،اسی طرح خلیجی سلطنت عمان نے نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی (ESA) کے صدرابراہیم الجروان نے پیشگوئی کی ہےکہ نئے ہجری سال (یکم محرم) کا آغازبدھ 19 جولائی سے ہونے کا امکان ہے،تاہم اسلامی کیلنڈرچاند دیکھنے پرمبنی ہے لہذا تاریخیں اس بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: ٹرین میں خواتین آمنےسامنے،ہاتھا پائی, تھپڑ،گھونسوں,چپلوں کی بارش,ویڈیو وائرل

 کویتی لوگ آنے والے اسلامی نئےسال کے موقع پر چار دن کے طویل ویک اینڈ س لطف اندوز ہوں گے۔

وزراء کونسل نےاعلان کیا ہے کہ بدھ 19 جولائی کوتعطیل ہوگی،اس کے بعد جمعرات 20 جولائی کو بھی آرام کا دن ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  پاکستان میں نئے اسلامی  سال کے  چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ،محکمہ موسمیات نے فلکیاتی پیرامیٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 جولائی پیر کے روز 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی جس کے بعد چاند اگلے روز 18 جولائی کو نظر آئے گا، چاند  دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق29 ذی الحج (18 جولائی ) کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کےکئی شہروں میں  اس روز  بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔