ٹرین یا میدان جنگ ؟خواتین نے ایک دوسرے پر گھونسے,چپلیں برسا دیں ،ویڈیو وائرل

Jul 13, 2023 | 10:37:AM
ٹرین یا میدان جنگ ؟خواتین نے ایک دوسرے پر گھونسے,چپلیں برسا دیں ،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر کولکتہ میں لوکل ٹرین میں سفر کے دوران خواتین مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی ،ہاتھا پائی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

 سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کو تھپڑ،گھونسوں اورچپلوں سے ماررہی ہیں اور ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی ہیں،ساتھ ہی ساتھ چیخ وپکاربھی کررہی ہیں،اس موقع پرخواتین کی بڑی تعداد  موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 21 جولائی کو سرکاری تعطیل کا اعلان

 کچھ خواتین لڑنے والی عورتوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کررہی ہیں مگر ان کی کوشش کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی اورلڑائی جاری رہی۔

 ’‘ کولکتہ لوکل’’ کے عنوان سے یہ ویڈیو ایوشی نامی ٹوئٹر صارف نے شیئرکی جس پرٹوئٹر کے استعمال کرنے والے مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں اورلڑنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ویڈیو  دیکھ کر دل دہل جائےگا