معروف  ماڈل نادیہ حسین کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر

Jul 13, 2021 | 18:23:PM
معروف  ماڈل نادیہ حسین کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف  ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین  اور ان کی دو بیٹیوں کے ڈانس کی یہ ویڈیو  ان کے کسی عزیز کی منگنی  کی تقریب میں شوٹ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں  ماں بیٹیوں کو معروف گلو کا ر اسرار کے گانے "شکر ونڈاں رے" پر  رقص  کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈانس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ ویڈیو پوسٹ ہونے کے چند ہی منٹ بعد تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ بہت سے تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ صنم جنگ سمیت سو شل میڈیا صا رفین نے مثبت کمنٹس کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے بو لڈ اداکارہ نورا فتیحی کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ۔۔ تصاویر وائرل