وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس

Jan 13, 2026 | 22:26:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نے بعض ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے، سرفراز بگٹی نے رپورٹ طلب کرلی۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہیلتھ کارڈ پر علاج کی بندش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرصحت کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ ہیلتھ کارڈ پر کسی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے، سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ مد میں 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری نہیں ہوسکی ہے، کراچی کے نجی ہسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بندکردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے نجی ہسپتالوں نے علاج بند کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دیدی، بلوچستان ہیلتھ کارڈ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا 6 ارب روپے کا مقروض ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک صرف ایک ارب روپے جاری کئے، 6 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بقایات 5 ارب روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی

حکام کا کہنا ہے کہ جلد سٹیٹ لائف انشورنس کو فنڈز جاری کردیئے جائیں گے، بلوچستان کے نجی ہسپتالوں نے علاج بند نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، وارم اپ میچ میں امریکا کو شکست دیدی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: