پیر محمد مسعود چشتی پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے
رائے شماری کے دوران پیر محمد مسعود چشتی کو 15 جبکہ قاضی محمد ارشد کو 8 ووٹ ملے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیر محمد مسعود چشتی پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل کے 248ویں اجلاس کی صدارت کی۔
پاکستان بار کونسل میں وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری ہوئی،رائے شماری کے دوران پیر محمد مسعود چشتی کو 15 جبکہ قاضی محمد ارشد کو 8 ووٹ ملے، پیر محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

منیر احمد ملک کراچی سے 2026 کیلئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے ہیں، پاکستان بار کونسل نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی کردار کشی مہم کی مذمت کی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار عدلیہ کی آزادی،آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں :صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر