روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر 280.01 روپے سے کم ہوکر 280 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.05 روپےپر برقرار ہے۔ یورو 22 پیسے مہنگاہوکر 330.29 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 87 پیسے مہنگا ہوکر 381.12 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.41 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.23 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن اجلاس؛10 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، نام بھی سامنے آ گئے