جوڈیشل کمیشن اجلاس ؛سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی اکثریت سے مستقلی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی اکثریت سے مستقلی کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس میراں محمد شاہ،جسٹس تسلیم سلطانہ اور جسٹس ریاضت علی سحر کی مستقلی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں جسٹس محمد حسن ،جسٹس عبدالحامد بھرگی اور جسٹس جان علی جونیجو کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ جسٹس نثار احمد بھنبوڑو،جسٹس علی حیدر ادا ،جسٹس عثمان علی ،جسٹس محمد جعفر رضا کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس خالد حسین شہانی اور جسٹس سید فیاض الحسن شاہ کو چھ ماہ کی توسیع دی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز میں چار نئے ججز شامل کئے گئے، سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:این آئی آر سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے الوداعی ریفرنس میں بتا دیا