جب مجھے یہ باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو فوری استعفیٰ دیدیا، شوکت صدیقی 

Jan 13, 2026 | 17:47:PM
جب مجھے یہ باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو فوری استعفیٰ دیدیا، شوکت صدیقی 
کیپشن: جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام  کیانی)جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ میں اپنے دل سے فیصلے کرتا ہوں، دماغ سے نہیں،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شوکت صدیقی نے اچانک استعفی کیوں دے دیا؟ جب مجھے یہ باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفیٰ دے دیا۔ 

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے اعزاز میں الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے وزیر قانون نے نومبر 2024 میں رابطہ کر کے چیئرمین این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہا، اس وقت اس ادارے کو بند کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، میں نے دو مرتبہ انکار کیا مگر پھر چیلنج سمجھ کر اس ذمہ داری کو قبول کیا۔

شوکت صدیقی کاکہناتھا کہ مجھے تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے، میں ان کو بتاؤں گا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ کون ہے،یہ نا سمجھیں کہ میری کردار کشی کر کے ان کے ویوز بڑھ جائیں گے، جھوٹے الزامات لگانے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، اس سے بہتر انصاف کرنے والا کوئی نہیں، میں عام سا انسان ہوں، انشاء اللہ آنے والے مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:شبِ معراج پر  عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری