جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کیساتھ مل کر ملک چلائیں گے؛ طارق رحمان

 امن عامہ پہلی ترجیح ،ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ان پر توجہ دیں گے،سربراہ بی این پی

Feb 13, 2026 | 12:17:PM
  جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کیساتھ مل کر ملک چلائیں گے؛ طارق رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کے سربراہ طارق رحمان نے کہاہے کہ جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کےساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان حکومت سازی کیلئے پر عزم ہیں اورانہوں نے کہاہے کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں،ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
 طارق رحمان نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں سے خصوصی دعاؤں میں شریک ہونے اور کسی قسم کی ریلیوں یا جشن سے گریز کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہونےوالے تاریخ ساز الیکشن میں بی این پی اتحاد دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے اور212نشستوں کےساتھ خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کوانتخابات میں بڑی اکثریت مل گئی جس کے بعدبی این پی سادہ اکثریت کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

جماعت اسلامی73نشستیں جیت کر299کے ایوان میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔