بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی ) بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق 13 فروری کو صبح 10 بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے،خضدار، شہداد کوٹ اور اطراف کے ایریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا شہداد کوٹ سے نارتھ ویسٹ 70 کلو میٹر کے فاصلے پر مرکز بلوچستان سندھ بارڈر ایریا تھا۔
زلزلے سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان انتقال کر گئے،ملکی فضا سوگوار