سینئر سیاستدان و سابق ایم پی اے زعیم قادری انتقال کر گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کا زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس، سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

Feb 13, 2026 | 09:38:AM
سینئر سیاستدان و سابق ایم پی اے زعیم قادری انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)سینئر سیاستدان و سابق ایم پی اے زعیم قادری انتقال کر گئے۔

زعیم قادری عارضہ قلب کی وجہ سے گزشتہ 3روز سےنجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز مغرب لاہور کے علاقے لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔

سیدزعیم قادری مسلم لیگ ن کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہے، زعیم قادری آج کل عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔