ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان وزیراعظم کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
وزیراعظم اور ترکیہ صدر پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سیشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،اس دوران متعدد اہم معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
ترکیہ صدر وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے،دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا، اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فورم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئےاسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے، ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں دھاندلی ،عمر ایوب نےIMF مشن اور چیف جسٹس کو ڈوزئیر اور خط بھیج دیا