نواز شریف کی محبت میں شہر ی کا احتجاج، بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر نعرے بازی

Feb 13, 2024 | 13:01:PM
نواز شریف کی محبت میں شہر ی کا احتجاج، بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر نعرے بازی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عام انتخابات  کے نتائج کے حوالےسے جہاں آئے دن کوئی نہ کوئی ہنگامی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے تو وہیں  مختلف پارٹیوں کے حمایتیوں کی جانب سے مختلف اشتعال پسند ویڈیوز سامنے آرہی ہیں،ایسی ہی ایک ویڈیوسامنے آئی جس میں صوابی سے تعلق رکھنے والاایک شخص نواز شریف کی محبت  میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوابی  لنک روڈ پر پیش آیا  جس کی ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بنا کپڑوں کے بجلی والے کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ  جاتا ہے اور  نواز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہا ہوتا ہے، جبکہ وہاں کہ رہایشی افراد اس کے پیچھے کھمبے پر چڑھتے ہیں اور اسے بہت مشکل سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کون بیٹھے گا کرسی پر۔۔۔؟ عمران خان نےوزیراعلیٰ نامزد کر دیا

خیال رہے کہ  کھمبے پر چڑھنے والے شخص  کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی۔