علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

Feb 13, 2024 | 14:15:PM
علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کیا گیا,سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے حلقے کا رزلٹ دوبارہ جاری،سابق وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا لگ گیا