این اے 148 کا رزلٹ دوبارہ جاری،یوسف رضا گیلانی کو بڑا جھٹکالگ گیا

Feb 13, 2024 | 12:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این اے 148 کا رزلٹ دوبارہ جاری،یوسف رضا گیلانی کوبڑا جھٹکالگ گیا۔

 ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کا نظر ثانی شدہ فارم 47جاری کردیا گیا جس مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی کی لیڈ مزید کم ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 148 میں نظر ثانی شد ہ فارم 47جاری کردیا گیا ، جیتنے والے ممبر قومی اسمبلی یوسف رضاگیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی نئے جاری شدہ فارم 47 میں سابق وزیر اعظم کی لیڈ کم ہوکر 104 ووٹ تک آگئی فارم47 کے مطابق سابق وزیر اعظم نے 68059 ووٹ لئے جبکہ انکے مخالف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تیمور ملک کے ووٹ 67955 ہوگئے نئے جاری شدہ فارم پر امیدوار تیمور ملک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق نیا فارم 47 جاری کرنے سے پہلے مجھے اور نہ میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع تک دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی جیت ہار میں بدل گئی؟عدالت کا بڑا حکم،ن لیگ پھنس گئی

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے  بھی نئے فارم پر حیرت کا اظہار کیا ،انہوں نے بھی کہا کہ نیا فارم جاری کرنے سے پہلے ہمیں کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی  ،رابطہ کرنے پر ہمیں بتایا گیا کہ گزشتہ رزلٹ میں کچھ غلطیاں تھیں جنہیں اب دور کیا گیا ہے۔