پی ایس ایل 8: پارکنگ اسٹینڈ نیشل اسٹیڈیم کراچی کے قریب قائم

Feb 13, 2023 | 16:32:PM
پی ایس ایل 8: پارکنگ اسٹینڈ نیشل اسٹیڈیم کراچی کے قریب قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کرتے ہوئے اسٹیڈیم کراچی کے قریب ہی چائنا گرونڈ میں پارکنگ بنا دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کیلئے سیکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کیلئے ایک جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سیکیورٹی کے عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

ڈاکٹر مقصود احمد نےبتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیاء ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے کھلا رہے گا جبکہ وی آئی پیز نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے، گاڑی پارک کرنے کیلئے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ ضرور دکھانا ہوگا۔