کراچی تبلیغی اجتماع: شاہد آفریدی کی شرکت، تصاویر سامنے آگئیں

Feb 13, 2023 | 13:24:PM
کراچی تبلیغی اجتماع: شاہد آفریدی کی شرکت، تصاویر سامنے آگئیں
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع  میں ہزاروں افراد سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی اختتامی دعا میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جن میں وہ چائے پیتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔