عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟ دانیہ شاہ نے بتا دیا

Feb 13, 2022 | 20:43:PM
عامر لیاقت، تیسری اہلیہ دانیہ شاہ، منہ دکھائی، گاڑی کا تحفہ،
کیپشن: عامر لیاقت اور دانیہ شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ منہ دکھائی میں گاڑی کا تحفہ دیا ۔
 حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ سے منہ دکھائی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی گفٹ کی۔دوسری جانب انٹرویو میں دانیہ کے والد ملک مختیار ڈانور اور نانا ملک نظر ڈانور نے مختلف انکشافات کیے اور شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے جوڑے کو دعا بھی دی۔دوران انٹرویو دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور نے بتایا کہ عامر لیاقت دانیہ کو نکاح کرکے لے کر گئے ہیں۔نکاح میں عامر لیاقت کی جانب سے شرکت کرنے والے افراد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نانا نے انکشاف کیا کہ دانیہ سے نکاح عامر لیاقت اور ڈرائیور ہی آیا تھا اور وہ نکاح لودھراں میں کرکے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری شادی ، دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے اہم ٹوئٹ داغ دیا