امیرالبحر کا پاک بحریہ کی مشق امن میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ

Feb 13, 2021 | 17:36:PM
امیرالبحر کا پاک بحریہ کی مشق امن میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پاک بحریہ کی مشق امن میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ،نیول چیف نے روس، انڈونیشیا اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ امیر البحر کی ہر جہاز پر آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ افسروں اور عملے سے ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف کو مشق میں شریک ممالک کے جہازوں پر خصوصی بریفنگز دی گئیں۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔