افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات پیش نظر ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے, افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بیٹھک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تناؤ میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے,افغانستان پر خصوصی نمائندے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے,پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاکستان کی نمائندگی کریں گے, روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو، چینی نمائندہ خصوصی یوئی ژیاوینگ بھی شریک ہوں گے, کل کے اجلاس میں ازبکستان, ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے خصوصی نمائندے بھی شامل ہوں گے, ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اجلاس سے خصوصی خطاب کرینگے۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبافیصل کے بیان نے سوشل میڈیاپرنئی بحث چھیڑدی